ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہ ڈیلیٹ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہ ڈیلیٹ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :راولپنڈی میں باپ نے مبینہ طور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ روات کےعلاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔  

 واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔