ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرن کا شکار کرکے آئن لائن فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ہرن کا شکار کرکے آئن لائن فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہداقبال رانا : محکمہ وائلڈ لائف نے گوجرانوالہ میں ہرن کا شکار کرکے آئن لائن فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

محکمہ وائلڈ لائف کے صوبائی اسکواڈ اور لوکل ٹیم نے گاہک بن کرنوشہرہ روڈ محلہ مومن پورہ پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران شکاریوں سے ذبح شدہ نر پارہ ہرن بر آمد کر لیے گئے ۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہرن فروخت کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،  ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ٹیم کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔