شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا 

شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شندور میں ہونے والے پولو فیسٹیول میں چترال نے گلگت بلتسان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل  حسن اظہر حیات شندور  میں ہونے والے فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔کےپی ٹورازم اتھارٹی کےترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس سمیت مختلف بینڈزنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ میچ کے اختتام پرمختلف سکولوں کے طلباء نے خصوصی ملی نغمے پیش کئے۔