وزیر اعلیٰ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈی ایم ایس کیخلاف فوری ایکشن، عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعلیٰ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈی ایم ایس کیخلاف فوری ایکشن، عہدے سے ہٹا دیا
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد : وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے آگاہی لی۔

ہسپتال میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے وارڈز میں حبس سے مریض بے حال پڑے تھے۔ ہسپتال میں داخلے اور وہیل چیئرز کے لئے عملے کی جانب سے سر عام رشوت لینے کی شکایات کی گئیں۔ صفائی انتظامات سمیت ہسپتال میں بد انتظامی انتہا پر ہے۔ مریضوں اور تیمارداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایات کے انبار لگا دیے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر سخت برہم ہوئے، وزیراعلیٰ نے ڈی ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اسےعہدے سے ہٹا دیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ناقص صورت حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔