میڈیکل کالجوں کے 14 پروفیسروں کے تبادلے کر دیئے گئے

Punjab Professors of Pathology Transferred, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری: حکومت پنجاب نے14سینئیر  پروفیسروں کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ ان تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


پروفیسر آف پتھالوجی علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر امینہ اشرف کا تبادلہ کر کے انہیں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر سجاد حیدر کا علامہ اقبال میڈیکل کالج سے کنگ ایڈورڈ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سیما مظہر کا علامہ اقبال میڈیکل کالج سے پی جی ایم آئی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر شبنم بشیر کا ایف جے سے علامہ اقبال میڈیکل کالج تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر منیزہ ناطق کا پی جی ایم آئی سے علامہ اقبال میڈیکل کالج تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر امبرین حامد کا پی جی ایم آئی سے کنگ ایڈورڈ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر حمیرا رفیق کا پنز سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر آف ریڈیالوجی ڈاکٹر باسمہ خان کو علامہ اقبال میڈیکل کالج سے سمز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر شمائلہ سیمی ملک سمز سے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر تنویر احمد کا ایف جے ایم یو سے کنگ ایڈورڈ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر ماہ جبیں مسعود کا کنگ ایڈورڈ سے پی جی ایم آئی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر صائمہ امیر پی جی ایم آئی سے پی آئی سی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر سائرہ بلال کا پی آئی سی سے علامہ اقبال میڈیکل کالج تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر نگہت ہارون کا پنز سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز نے پروفیسرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کر دیا ہے۔