مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) یا ن لیگ کا ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں
انہوں نےکہا کہ مجھے لگ رہا ہےکہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے، اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔
منظور وسان نےکہا کہ پی پی پی کاموقف ہےکہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے، عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرےگی اور بچےگا کوئی نہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے،کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہرآئیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہوگا۔