عیدالاضحیٰ کا ٹریفک پلان جاری

Eid Traffic Plan
کیپشن: Eid Traffic Plan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نےعیدکا ٹریفک پلان جاری کردیا، عیدالاضحیٰ پرٹریفک روانی کیلئے24سو وارڈنز ڈیوٹی دیں گے۔ 

ٹریفک پلان کے مطابق مساجد،عیداجتماعات کےباہر اضافی وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، چڑیا گھر، باغ جناح، گریٹر اقبال پارک، جلوپارک اور ماڈل ٹاؤن پارک کےباہر بھی وارڈنزکی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، قبرستانوں کےگردونواح میں اضافی نفری تعینات کی جائےگی۔

 ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 11ڈی ایس پیزفرائض سرانجام دیں گے، مویشی منڈیوں کے گردونواح میں 510 سے زائد وارڈنز  ڈیوٹی دیں گے۔