ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے بری خبر...

لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے بری خبر...
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نے 50 ہزار سرکاری سکولوں کا "سکول مینجمنٹ کمیٹی" فنڈ ختم کردیا ۔سکول مینجمنٹ کمیٹی فنڈ سکولوں کی فلاح و بہبود کے لیے رکھا جاتا تھا ۔

  تفصیلات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں حکومت سکول مینجمنٹ کمیٹی فنڈ مہیا کرتی ہے جس سے سرکاری سکولوں کے اخراجات اٹھائے جاتے ہیں ۔ حکومت نے نئے مالی سال دوہزار اکیس بائیس میں سکول مینجمنٹ کمیٹی کا فنڈ ختم کردیا  ہے ۔ایس ایم سی بجٹ کے تحت سکولوں کو 5 سے 10 لاکھ روپے کا فنڈ دیا جاتا تھا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کا فنڈ ختم نہیں کیا جا رہا  جبکہ سکول مینجمنٹ کمیٹی کی جگہ اب سکول کونسل فنڈ شروع کیا گیا ہے اور سکول کونسل فنڈ سے سکولوں کی فلاح و بہبود کا بجٹ دے رہے ہیں ۔