اداکار مانی نے حرا سے شادی کیلئے کیا پاپڑ بیلے؟ لو سٹوری سامنے آگئی

اداکار مانی نے حرا سے شادی کیلئے کیا پاپڑ بیلے؟ لو سٹوری سامنے آگئی
کیپشن: Hira And Mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار حرامانی اور ان کے شوہر اداکارمانی کا شادی سے قبل کیا تعلق رہا، دنوں نے بتادیا، مانی نے کہا کہ حرا کی منگنی ہوچکی تھی جبکہ حرا نے بتایا کہ گھر والوں کو شک ہوگیاتھا کہ میں اپنے منگیتر کی بجائے مانی سے باتیں کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتداہی میں کامیابیاں سمیٹیں، اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر اداکار مانی کی ایک ویڈیو سوشل میٰڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دنوں ایک شو میں شریک ہیں، شو کے میزبان مشہور کامیڈین  عمرشریف تھے۔

اس شو میں اداکار مانی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ حرا کی منگنی تُڑوا کر اُن سے شادی کی تھی،مانی کا کہناتھا کہ حرا سے شادی کا پختہ ارادہ کرلیا تھا، پہلے میں حرا کی دوستوں سے باتیں کرتا تھا ایک روز حرا سے بات کی اور باتوں میں نے حرا سے اپنی محبت کا اظہار کیا،پھر ہم فون پر باتیں کرنے لگے، مجھے پتہ چلا کہ حرا کی منگنی ہوچکی ہے میں نے حرا کواکسایا کہ وہ اس رشتے سے انکار کردے۔

 مانی نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے اپنے والد کو حرا کے گھر بھیجا جنہوں نے رشتے کے لئے ہاں کردی،شو میں حرا مانی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ منگنی ہونے کے بعد میں اپنے منگیتر کی بجائے مانی سے باتیں کرتی تھی جس کا گھر والوں کا علم ہوچکا تھا۔

حرامانی نے بتایا کہ ان حالات میں ہماری شادی ہوئی اور سلامی کے پیسوں پر ہم  ہنی مون کے گئے ہمارے ساتھ مانی کی 3 کزنزبھی تھیں۔

یاد رہے کہ شوبز کی اس جوڑی نے سال 2008 میں شادی کی جو کہ ایک کامیاب تصور کی جارہی ہے، دنوں اپنے بچوں کے ساتھ خوش وخرم زندگی بسر کررہے ہیں، جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer