ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکے کو فیس بک پر لڑکی سے دوستی مہنگی پڑگئی

لڑکے کو فیس بک پر لڑکی سے دوستی مہنگی پڑگئی
کیپشن: Facebook Friendship
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: فیس بک پر دوستی کرنا لڑکے اور لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، تصاویر میں ردوبدل کرکے بگاڑ کر اپ لوڈ کرنے پر لڑکی نے لڑکے پر ایف ائی آر درج کرا دی، سیشن عدالت نے فیس بک دوستی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، ضمانت خارج ہونے ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق فہد اور رابعہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی، دوستی ٹوٹی تو ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے ملزم فہد کے خلاف مقدمہ درج کیا،  سیشن عدالت میں ملزم فہد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم فہد کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

مدعی کی طرف سے جنید ریاض ایڈووکیٹ پیش ہوئے، لڑکی نے موقف اختیار کیا ملزم فہد نے میری تصاویر کو ایڈیٹ کرکے فیس بک پر اپ لوڈ کیا، ملزم نے فیس بک سے میری تصاویر لیں ان کو ایڈیٹ کرکے دوبارہ اپ لوڈ کیا ملزم نے مجھے بدنام کرنے سے میری تصویر کو بگاڑ کر پیش کیا,  ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی، ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم فہدعدالت سے فرار ہوگیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer