عید الاضحیٰ کی تاریخ کا انتظار

عید کا چاند
کیپشن: عید الاضحیٰ کا چاند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے،  اس حوالے سے لاہور سمیت پاکستان بھر میں مویشی منڈیاں  توسجادی گئی ہیں  تاہم جانوروں کی آسمان  سے باتیں کرتی قیمتیں خریداروں کا منہ چڑا رہی ہیں  جبکہ خریدار قیمتوں کی وجہ سے شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

اب اگر بات کی جائے ذولحج کے چاند کی تو جامعہ کراچی کے پروفیسر جاویداقبال کا اس  حوالے سے کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو  13 گھنٹے ہو چکے ہوں گے اور اس مدت کا چاند عام آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں ہے۔ ڈائریکٹر اسپیس سائنسز کا کہنا تھا کہ کراچی کی بجائے پشاور میں چاند کی رویت کا امکان کم ہوتاہے۔ ذی الحج کا چاند 11 جولائی بروز اتوار کو واضح نظر آئے گا اور اس حساب سے عیدالاضحٰی 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی 10 جولائی کو چاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دس جولائی کو کراچی میں بلا لیا گیا ہے، جس میں عیدالاضحی کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں ممبران علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر راغب نعیمی سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں سے شہادتیں بھی موصول کی جائیں گی، شہادتوں کی موصولی پر مرکزی روئت ہلال کمیٹی عیدالاضحیٰ کا اعلان کرے گی۔ عید الاضحی اکیس یا بائیس جولائی کو ہو سکتی ہے۔