ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب روانہ ہونگے؛ ترجمان دفتر خارجہ

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب روانہ ہونگے؛ ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کل جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم او آئی سی کے رکن ممالک کے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔