ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی اداروں کے ملازمین کیلئے خوشخبری

نجی اداروں کے ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نجی اداروں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے اُن کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے اس حوالے سے دائر تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے 15 سال سے کم مگر ساڑھے 14 سال سروس مکمل کرنے والے تمام ملازمین کو اولڈ ایج پنشن کا حقدار قرار دیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جاری کیا۔

آئینی عدالت کے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سروس کے 6 ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، اس میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ شیڈول کو قانون کا لازمی حصہ قرار دیتے ہیں۔

جاری کردہ فیصلے میں کے مطابق ای او بی آئی کا 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔ فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا نا انصافی ہے۔ ساڑھے 14 سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے15 سال مکمل تصور ہوں گے۔ پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔