ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فٹبال کیلئے بڑا بریک تھرو، یوئیفا ایونٹ میں پاکستان کی پہلی بار انٹری

پاکستان فٹبال کیلئے بڑا بریک تھرو، یوئیفا ایونٹ میں پاکستان کی پہلی بار انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پاکستان فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم موڑ، پاکستان پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔ یہ اعلان صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی نے کیا، جنہوں نے کہا کہ یہ پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستان پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا حصہ بن گیا، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 16 ٹیم کو یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلے گی، اپریل میں پاکستان یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیگا۔

میزبان قازقستان، روس، آذربائیجان مدمقابل ہونگے، یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار سیکھنے کا موقع ملے گا، یوتھ ڈیولپمنٹ پی ایف ایف کی اولین ترجیح ہے، یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ 24سے 30اپریل تک قازقستان میں کھیلا جائے گا۔