جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی امیدواران کی فہرست جاری کر دی

 جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی امیدواران کی فہرست جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی امیدواران کی فہرست جاری کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق جماعت اسمبلی نے قومی حلقوں پر 85 فیصد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے، جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی کی 231 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب میں 141 قومی اسمبلی کے 126حلقوں میں جماعت اسلامی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، اس کے علاوہ کے پی کی 45 قومی اسمبلی نشستوں میں سے 43حلقوں میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ سندھ کے 61 قومی حلقوں میں سے 53 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اسلام آباد کے تین قومی حلقوں پر جماعت اسلامی کے امیدواران حصہ لے رہے ہیں، بلوچستان کے 16 قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 14 پر جماعت اسلامی الیکشن لڑ رہی ہے۔

 پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی 278  نشستوں پر امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، کے پی سے صوبائی اسمبلی کی 107 نشستوں پر امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ میں 103نشستوں پرامیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بلوچستان سے 40 نشستوں پرامیدوار انتخابات میں موجود ہیں۔ 

جماعت اسلامی اپنے نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بھر میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، جماعت اسلامی کا  فلاحی منشور پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے۔ جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے 8فروری کو انتخابات منعقد ہونے چاہئیں۔ 

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔