اشرف خان: انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا،انٹڑبینک میں ڈالر 281.28 روپے سے کم ہوکر 281.22 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.34 روپے پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یورو 16 پیسے اضافے سے 309 روپے، برطانوی پاونڈ 61 پیسے اضافے سے 359.20 روپے، سعدوی ریال 2 پیسے اضافے سے 75.31 روپے پر کا ہوگیا، جبکہ امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 77.10 روپے کا ہوگیا۔