چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

 چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعل سازی کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے،واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کئے تھے۔

 ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

  

Ansa Awais

Content Writer