ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احسن اقبال نے عوام کو بڑی تسلی دے دی

 احسن اقبال نے عوام کو بڑی تسلی دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  احسن اقبال نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کوہاتھ نہیں لگائے گی، ماضی میں بھی ملکی زرمبادلہ شمار کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کے ذخائر شامل کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا،اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔

 گزشتہ دنوں  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ   پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer