ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امراض قلب کا شکار مریضوں کیلئے بری خبر

امراض قلب کا شکار مریضوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری )میو اور جناح ہسپتال میں" کارڈیک سٹنٹ" ختم، پی آئی سی کا سٹاک بھی خالی، مریضوں کی دھڑکنیں ادھار کے سٹنٹ پر چلنے لگیں۔پنجاب کے امراض قلب کے ہسپتالوں میں بھی بحران،کنٹریکٹ ہوچکا، ایک ماہ بعد بھی سٹنٹ نہ خریدے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسٹنٹس ختم ہونے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق امراض قلب کے ہسپتالوں میں سٹنٹس ختم ہونے کا معاملہ سامنےآنے پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن،سٹنٹس ختم ہونے کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ کارڈیک سٹنٹس کی خریداری میں تاخیر کیوں ہوئی؟علاجگاہوں میں سٹاک کو کیوں یقینی نہیں بنایا جاسکا؟سٹنٹس کی خریداری میں تاخیر پرمحکمہ صحت سے جواب طلب کرلیا،سٹنٹس خریدنے میں تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےمحکمہ صحت کومیکانزم وضع کرنےکی بھی ہدایت کردی جبکہ سٹنٹس کی قلت دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ امراض قلب کے ہسپتالوں میں سٹنٹس کا سٹاک ختم ہونے سے مریض علاج کیلئے دربدر ہو گئے۔پنجاب میں دل کے مریضوں کے علاج میں مشکلات بڑھ گئیں۔ کارڈیک سٹنٹ کی خریداری میں تاخیر نے دل کے مریضوں کو اذیت میں مبتلا ہیں۔بروقت فیصلے نہ ہونے سے غریب مریضوں کوسٹنٹ ڈالنے کا عمل تعطل کاشکارہوگیا۔شہرکے بڑے ہسپتال میو اور جناح میں کارڈیک سٹنٹ ختم ہوگئے ہیں۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی ادھار سٹنٹ لےکر کام چلانےپرمجبورہے۔
صوبےکےدیگرشہروں میں بھی امراض قلب کےہسپتالوں میں سٹنٹ نہ ہونےسےمریض رُل گئے۔ رہنما پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی نے سٹنٹ کی عدمی دستیابی کوحکومتی غفلت قراردیتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت کبھی حکومت کی اولین ترجیح رہاہی نہیں۔
شہریوں کا کہناتھا کہ حکومتی دعووں کے برعکس صحت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ ادویات مہنگی ہونےکےبعد سٹنٹ نایاب ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer