گلبرگ کے علاقہ میں سکیورٹی گارڈ قتل

 گلبرگ کے علاقہ میں سکیورٹی گارڈ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام)لاہور کے علاقے گلبرگ ٹو میں گھر کے سیکورٹی گارڈ کوقتل کردیا گیا،شوکت نامی گارڈ گھر میں اکیلا تھا،سر پر وار کرکے جان سے مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ 2  گھر میں سکیورٹی گارڈقتل ہوگیا،شوکت نامی سکیورٹی گارڈ گھر میں اکیلا تھا،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس کا کہناتھا کہ مقتول کے سر میں وار کیےگئے،پولیس کے ساتھ فرانزک ٹیمیں بھی موقع واردات پر پہنچی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 55سالہ مقتول شوکت علی مکان نمبر21میں اکیلاتھا،مقتول شوکت علی منڈی فیض آباد کا رہائشی تھا،شوکت علی کےسرپرگہرازخم ہے،خون زیادہ بہنےسےموت ہوئی،پولیس اورفرانزک ٹیم نے شواہداکٹھے کرلئے ہیں،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے جائے واردات کا دورہ کیا۔

 معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں،سماج میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ عدم برداشت اور بیروزگاری ہے، حقیقی رشتوں کا خون سفید ہوچکا ہے، لزرہ خیزواقعات میں کئی گھر اجڑ چکے ہیں، جو کہ ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے۔

 گزشتہ روز سندر کے علاقہ رنگیل پور میں میکے آئی 27 سالہ نازیہ کو بھائی نے قتل کردیا، نازیہ کا اپنے بھائی سجاد کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر سجاد نےمشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر نازیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ ملزم فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer