معیشت کا پہیہ چلے گا توروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے: اسلم اقبال

معیشت کا پہیہ چلے گا توروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے: اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن بورڈ کا 108 واں اجلاس، اجلاس میں اخوت کے ذریعے جاری وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے امور کا جائز لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پیسک کے دفتر میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں بورڈ نے پیسک کے مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دی۔ اجلاس میں روزگار سکیم کے امور کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 کمیٹی سکیم کا تمام پہلووں سے جائز ہ لے کر آئندہ دو ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے حوالے سے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

 معیشت کا پہیہ چلے گا توروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری پر پیشرفت کا موثر میکانیزم بنایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer