ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سواراب ہو جائیں ہوشیار!! اب موٹر سائیکل بھی بند ہو گی!!

موٹرسائیکل سواراب ہو جائیں ہوشیار!! اب موٹر سائیکل بھی بند ہو گی!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بغیر ہیلمٹ صرف چالان نہیں کٹے گا موٹر سائیکل بند بھی ہو گی!! محکمہ داخلہ کاہیلمٹ کے بغیر پٹرول دینے والے پمپس کو بھی سیل کرنے کا حکم۔ ڈی آئی جی ٹریفک کوعملدرآمد کیلئے مراسلہ ارسال۔

بغیر ہیلمٹ پہننے والے ہو جائیں ہوشیار، اب صرف چالان نہیں موٹر سائیکل بھی تھانوں میں بند ہونگے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو ایک مراسلہ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کا استعمال روکیں اور ایسے تمام موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیئے جائیں جن کے سوار کے پاس ہیلمٹ نہیں ہے۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ایسے تمام پٹرول پمپ جو ہیلمٹ کے بغیر پہننے والوں کو موٹر سائیکل کے لئے پٹرول مہیا کر رہے ہیں ان پٹرول پمپ کو بھی فوری طور پر سیل کر دیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے اس حکم پر سختی سے عمل کرنے اور اس پر پنجاب پولیس، لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس سے رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer