دعا مرزا:کوکلیا ٹرانسپلانٹ کرانے والی زوہا محبوب کو حکومت پنجاب کی جانب سے 20 لاکھ کا امدادی چیک دیا گیا۔
تفصلات کے مطابق سننے کی صلاحیت سے محروم یہ ہے زوہا محبوب جس کے کان تو ہیں مگر سن نہیں سکتی۔ والد نے لاکھوں روپے خرچ کر کےکوکلیا ٹرانسپلانٹ توکرا لیا مگر مزید علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔
حکومت پنجاب بنی وسیلہ۔ وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بیس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف مریضوں کےلیے سافٹ کارنر رکھتے ہیں۔
اس موقع پر زوہا کے والد کی خوشی قابل دید تھی۔ انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
زوہا کی سپیچ تھیراپی کی جا رہی ہے اور آئندہ دو سال میں وہ بولنے لگے گی۔ کیونکہ سننے کیساتھ ساتھ وہ اب جملوں کی ادائیگی بھی سیکھ رہی ہے۔