ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پرحکومت اور پولیس نے بہتر سیکیورٹی انتظامات کئے، میاں صداقت مجید

بسنت پرحکومت اور پولیس نے بہتر سیکیورٹی انتظامات کئے، میاں صداقت مجید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ لاہور میں بسنت فیسٹیول کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے اورفول پروف سیکیورٹی انتظامات  کرنے پر پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میاں صداقت مجید  نے کہا کہ بسنت پرحکومت اور پولیس نے بہتر سیکیورٹی انتظامات کئے،  بسنت جیسے بڑے تہوار کے دوران عوام کی جان و مال کی حفاظت، ٹریفک مینجمنٹ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے غیر قانونی عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں اچھا اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں پولیس کی مؤثر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور پولیس مکمل تیاری اور ذمہ داری کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نہ صرف سیکیورٹی پلان کو بہترین انداز میں نافذ کیا بلکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے ۔ لاہور پولیس کی کاوشوں اور بہترین حکمتِ عملی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،کچھ ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔اللہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔