ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی ؛ امیدواروں کا امتحانی مرکز تبدیل؛ اہم فیصلہ آگیا

پی پی ایس سی ؛ امیدواروں کا امتحانی مرکز تبدیل؛ اہم فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امیدواروں کے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے حوالے سے نیا اہم فیصلہ  آگیا ۔ 

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نے حتمی منظوری دے دی ۔  ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق  امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواستیں صرف مخصوص حالات میں قابلِ غور ہوں گی ۔ امیدوار طبی بنیادوں پر ، امتحانات کا باہمی ٹکراؤ، قریبی رشتہ دار کی شادی یا وفات درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔

 خواتین امیدواروں کے لیے حمل یا زچگی، قدرتی آفات یا سنگین امن و امان کی صورتحال  میں اہل ہوں گی۔ ایسی تمام درخواستوں کے ساتھ مستند اور قابلِ تصدیق دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ ۔امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواست تحریری امتحان سے کم از کم سات دن قبل جمع کروانا ضروری ہوگا۔


بغیر دستاویزی ثبوت کے کسی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اگر درخواست دیں گے تو ان کے لیے امتحانی مرکز لاہور ہی ہوگا ۔درخواستوں کا فیصلہ میرٹ پر  تین سے پانچ ورکنگ دنوں کے اندر آگاہ کیا جائے گا۔