ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف

پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کےلیے تیار ہے۔

 اسلام آباد میں انڈس آرٹیفیشل ٹیکنالوجی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گااور ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر سامنے لائے گا، پاکستان مشترکہ راہ پر عزم اور جوش کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور پہلی آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کی گئی، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گا، زمین کے ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا، ای اسٹامپ پیپر کا اجراء کر کے آمدن میں اضافہ کیا گیا، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں۔

 وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب میں نے آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دی، نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید اسکینرز اور آلات پورٹس پر نصب کیے گئے ہیں۔