عرفان ملک:بسنت فیسٹیول کے اختتام کے بعد بھی لاہور میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
سی سی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ پتنگ بازی کی نگرانی میں سختی سے عمل کریں اور فیلڈ میں مسلسل چیکنگ جاری رکھیں۔ دکانداروں کو بھی خبردار کیا گیا کہ وہ پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت سے گریز کریں، کیونکہ غیر قانونی پتنگ و ڈور کی ترسیل کو پولیس قابل دست اندازی جرم تصور کرے گی، غیرقانونی پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں.
سی سی پی او نے والدین کو بھی ہدایت دی کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔
یہ اقدامات عوام کی سلامتی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔