(محمد حسن)ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حیدرآباد لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لیاقت جسکانی اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہےتھے۔
ڈی ایس پی کی گاڑی کو لطیف آباد12 نمبرپکوڑا اسٹاپ کےقریب حادثہ پیش آیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ کس طرح ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔