ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کا اہم پلئیر پلئینگ الیون سے نکل گیا

 نیوزی لینڈ کا اہم پلئیر پلئینگ الیون سے نکل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونیوالے کیوی آل راؤنڈر راچن رویندرا  ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچ نہیں کھیل رہے۔

راچن رویندرا سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر حارث رؤف کی کھیلی ہوئی ایک تیز بال کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے  بال  سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

راچن رویندرا نے ابتدائی ہیڈ انجری ٹیسٹ پاس کرلیا، راچن رویندرا کے ماتھے پر  آنے والے زخم پر کئی ٹانکےلگائے گئے ہیں، وہ اس وقت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

 راچن رویندرا کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کا میچ دس فروری کل ہو گا۔