ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے پکڑا گیا, مقدمہ درج

باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے پکڑا گیا, مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:مناواں میں باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے دست درازی کرتے پکڑا گیا, جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار امجد نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ کر دی۔ فائر ساجد کی ٹانگ پر لگا، جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں پولیس اہلکار امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف نہ صرف قانونی بلکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔