ویب ڈیسک:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لیے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔
اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت وزیر اعظم بھی شریک تھے۔ْ