ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی؛ سکیورٹی کے لئے  فورسز کے جوان بھی آئیں گے

Security of Champions Trophy, Champions Trophy matches, ICC, Indian Cricket Team, City42
کیپشن: چیمپئینز ٹرافی کے میچوں مین عوام کی بہت بڑی تعداد کی شرکت کی توقع ہے۔ پاکستان آنے والی کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی اور عوام کی عمومی سکیورٹی پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے اہم چیلنج ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی کابینہ  نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھلاڑیوں اور پبلک کی سکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب کی پولیس بھی سکیورٹی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایاہے کہ چیمئنز ٹرافی میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی، سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت ہو گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گی۔

پاکستان کے روایتی دشمن بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو "سکیورٹی خدشات" کا بہانہ کر کے پاکستان نہیں بھیجا جس کے سبب پاکستان کو صرف ایک ٹیم کی خاطر اپنی میزبانی میں ہونے والے  کرکٹ کے میگا ایونٹ کے آٹھ میچ پاکستان سے باہر  کروانے کے لئے الگ سے دوہرا انتظام کرنا پڑا ہے۔

بعض حلقوں کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ روایتی مخالف کی تخریب کاری کی ماہر ایجنسی اپنے پراکسیز کو پاکستان مین ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے دوران کسی دہشتگردی کی کارروائی کے لئے بھی استعمال کر سکتی ہے۔ ایسے خدشات کے تدارک کے لئے پاکستان کی وفاقی حکومت نے چیمپئینز ٹرافی کی سرگرمیوں کی سکیورٹی  کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور بہترین افرادی قوت کو اس کام میں  بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔