ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کے شوقین پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

ٹک ٹاک کے شوقین پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
کیپشن: Tik toker police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)خبر دار ہوشیار، اب وردی میں ٹک ٹاک نہیں چلے گی، وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والوں کی شامت آگئی، آئی جی پنجاب نے سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔
 سوشل میڈیا پر وردی کا استعمال روکنے کے باوجود پولیس اہلکاروں کے متعلق شکایات بڑھنےلگی ہیں۔ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ٹک ٹاک کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے وردی پہن کر دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر وردی پہن کرویڈیوزاپلوڈ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سٹینڈنگ آرڈرجاری کرکے ہدایات دی گئی تھیں، اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے تمام افسران کومراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer