زندہ بکری نگلنے والے مگر مچھ  کےساتھ علاقہ مکینوں نے کیا کیا؟  

Crocodile file photo
کیپشن: Crocodile file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مگرمچھ بکری نگل گیا،یہ واقعہ مرید ہوٹل سٹاپ پر پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق مرید ہوٹل سٹاپ پر نہر سے مگر مچھ بکری کو نگل گیا، جس کے بعد میرپورخاص کے قریب مرید ہوٹل سٹاپ پر لوگوں نے نہر سے باہر آ کر جانوروں پر حملہ کرنے والے ایک مگرمچھ کو زندہ پکڑکر کہلاڑیوں کے وار کر کے مارڈالا۔
گزشتہ روز اس مگرمچھ نے نہر سے باہر آکر ایک دیہاتی کی بکری کھا گیا تھا، جس پر بکری کے مالک اور دیگر افراد نے آج وہاں چھپ کر اس کے نہر سے باہر آنے کا انتظار کیا اور نہر سے باہر انے والے اس مگرمچھ کو پکڑ کر مار ڈالا۔ مگرمچھ کے بکری کھا جانے والے واقعہ پر نہر کے قریب رہائش پذیر افراد خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔