ویب ڈیسک :فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی پر پی پی پی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔
One more #PTI wicket down. Congratulations #teamPPP. pic.twitter.com/eY3L3P7lFm
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 9, 2022
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے دو ماہ میں فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیدیا۔الیکشن کمیشن نے دس مارچ کو فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر انتخاب کا جاری نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔