غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ، عمارتیں مسمار

 غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ، عمارتیں مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ، غیر قانونی عمارتیں مسمار جبکہ کمرشلائزیشن کی خلاف ورزی پر دکانیں سربمہر کردی گئیں۔
فیروز پور روڈ پر  فیکٹری کا زیر تعمیر غیر قانونی دفتر مسمار کردیا گیا ۔ شمع سٹاپ سے ملحقہ غیر قانونی شادی ہال بھی مسمار کردیا گیا ۔ ایل ڈی اے سے منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی پر عمارت کا فرنٹ سٹرکچر مسمار کردیا گیا ۔ پراپرٹی نمبر 659 سمن آباد کو غیر قانونی کمرشلائزیشن کی بنا پر سربمہر کردیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر شفقت نیاز کنگ نے آپریشن کی نگرانی کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر بن سعد ، محمد عادل ، عمر مجید نے کارروائی کی جبکہ پولیس اور ایل ڈی اے انفورسمنٹ عملہ ہمراہ تھا ۔