شادباغ کے علاقے میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا

شادباغ کے علاقے میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شادباغ کے علاقہ چوک ناخدا میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

پولیس کےمطابق نیو شادباغ کا رہائشی27 سالہ عدیل اپنے نامعلوم دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ الہی پارک کے قریب دوست نےعدیل کے سر پر گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واردات سے کچھ دیر قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول اپنے دوست کیساتھ موٹرسائیکل پر دکھائی دیتا ہے۔ دونوں دوست ایک جنرل سٹورکےباہرکچھ دیرکیلئے رکتے ہیں، ایک نوجوان سے بات کرنے کےبعدوہ واپس چلے جاتے ہیں۔

قتل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئےاورلاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ سی سی پی اوفیاض احمددیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔