ہوشیار!نمکو کھانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں

 ہوشیار!نمکو کھانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹاؤن میں نمکو تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی، مضر صحت ناقص نمکو اورسنیکس تیارکرنے والی 4 فیکٹریاں پکڑی گئی،32 من ناقص مال تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹیموں نے نمکو تیار کرنے والی فیکٹریوں سے مضر صحت ناقص نمکو اورسنیکس تیارکرنے والی 4 فیکٹریاں پکڑی گئی،32 من ناقص مال،900 کلو مضر صحت ناقص نمکو،200 کلوپکوڑیاں، 100کلو چپس،80 کلو سویاں سمیت کھلے رنگ اور مصالحہ جات تلف کر دیا گیا،تمام کاروائیاں ڈوھلنوال مین بازار، علامہ اقبال ٹاؤن مین کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف حاجی نواز نمکو، جھولے لعل نمکو پکوڑیاں، حاجی صاحب نمکو پکوڑیاں اور بی ایم نمکو فیکٹری کو سیل کیا گیا،غلط لیبلنگ، جعلی پیکنگ اور خام مال کا ریکار ڈ بھی عدم موجود پایا گیا،استعمال شدہ آئل، کھلے ملاوٹی مصالحہ جات، ناقص بیسن سے تیار نمکو صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

عرفان میمن کے مطابق زیاد ہ منافع کمانے کے لالچ میں ناقص خام مال سے خوراک تیار کرنا سنگین جرم ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer