2 بڑے ہسپتالوں میں ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت کا فقدان

 2 بڑے ہسپتالوں میں ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت کا فقدان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) شہر کے 2 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہونے سے شہری پریشان، جناح ہسپتال میں نصب واحد ایم آر آئی 3 ماہ سے بند جبکہ جنرل ہسپتال کے دونوں ایم آر آئی مشینیں بھی خراب ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہے، شہر کے 2 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم آرآئی ٹیسٹ کی سہولت تاحال بحال نہیں ہوسکی، جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین 3 ماہ سے بند ہے، جبکہ جنرل ہسپتال کی ایک ایم آر آئی مشین ناکارہ اور دوسری خراب ہوگئی ہے۔ جنرل ہسپتال کی جدید ایم آر آئی مشین گزشتہ چند ماہ کے دوران دوسری مرتبہ خراب ہوئی۔

 ایم آر آئی مشینیں بند ہونے سے نیورو سرجری سمیت دیگر شعبوں کے مریض متاثر ہورہے ہیں، دوسری طرف جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین ٹھیک کرانے کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور نہ ہی پرانی ایم آر آئی مشین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سہولت نہ ہونے پر روزانہ سینکڑوں مریض پرائیویٹ لیبارٹرز سے مہنگا ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔