ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ کے باہر نوجوان قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

سیشن کورٹ کے باہر نوجوان قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے نوجوان کو قتل کردیا۔ سٹی42 نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے بابا گراؤنڈ گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پسند کی شادی کے کیس میں پیشی پر آئے نوجوان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے مقتول کی نعش کو  قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول بلال عظیم مغلپورہ کا رہائشی تھا اور اسکے خلاف تھانہ گجرپورہ میں لڑکی سے محبت کی شادی کرنے پر اغوا کا مقدمہ درج تھا۔ مقتول نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کرارکھی تھی اور آج اسی کی تاریخ کیلئے پیشی پر آیا تھا۔

دوسری جانب سیشن عدالت میں نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں 2 مسلح افراد کو موٹرسائیکل پر آتےاور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer