(عابد چودھری) نشترکالونی میں غیرت کے نام پرخاتون نے عمرنامی شخص کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ عائشہ عمر نامی شخص کے دفترمیں موجود تھی جہاں دونوں کے درمیان گالم گلوچ ہوگئی، موقع پرموجود افراد نے عمراور عائشہ کے درمیان بیچ بچاﺅ کروایا اورمعاملہ رفع دفع کرادیا، اسی دوران عائشہ شہری عمر کے پیچھے گئی اور چھری سے اسکی گردن پروار کر کے اسے قتل کر دیا۔
موقع پرموجود افراد نے عائشہ کو پکڑکر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عمراس کی بیٹی سے ناجائزتعلقات قائم کرنا چاہتا تھا، منع کرنے پروہ بازنہ آیا جس پرخاتون نے اُسے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔