کنیئرڈ کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا

کنیئرڈ کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) کنیئرڈ کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے کااہتمام، طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر شائقین سے خوب داد سمیٹی،ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنیئرڈ کالج میں ہونے والےسالانہ سپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع الرحمان تھے, کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، سپورٹس ہیڈ عمارہ اورمیڈیا ہیڈ کرن کرامت بھی موجود تھیں۔

اس موقع پرطالبات کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، ڈھول کی تھاپ نے حاضرین کوجھومنے پر مجبور کر دیا, سپورٹس گالا میں طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا, جس میں100میٹر ریس 200 میٹر ریس،لونگ جمپ، باسکٹ بال، کرکٹ،رسہ کشی، اوبسٹیکل ریس، تھری لیگ ریس اور میوزیکل چیئر شامل تھی۔

طالبات نےمختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

میاں مجتبی شجاع الرحمان نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کو صحت مند رکھتے ہیں اوران میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔

جیتنے والی طا لبات کوٹرافی اورمیڈلزسے نوازا گیا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو گولڈ میڈل، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کوسلور اور براون میڈل سے نوازا گیا۔

طالبات کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کے لیے فائدہ مند ہیں,  اگر کھیلوں کو اسی طرح اہمیت دی جائے توہسپتال ویران اور گراونڈز آباد ہوجائیں گے۔