(قیصر کھوکھر) مطالعہ کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے قائد اعظم لائبریری کی بحالی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے قائد اعظم لائبریری کو ائیر کنڈیشنز، ڈیجیٹلائزیشن کرنے اور مطالعہ کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ طلبا دور حاضر کے مطابق معلومات حاصل کرسکیں، انہوں نے سیکرٹری ریگولیشن کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر قائد اعظم لائبریری کا دورہ کریں اور اُس کو بحال کرنے کا کام تیزی سے مکمل کریں۔