ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر  کو ملک بدر کر دیا

England , Visa , Rajab Butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لندن  سے یہ اہم خبر آئی ہے کہ انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر  کو ملک بدر کر دیا۔

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور اسے آج صبح  ایک فلائٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا انگلینڈ کا ویزا منسوخ ہو چکا ہے۔  
معلوم ہوا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا  کی درخواست دیتے وقت ظاہر نہین کیا تھا۔ پہلے سے لگے ہوئے ویزے کی بنا پر انگلینڈ کے ویزا حکام نے اس کا نیا ویزا بھی منظور پر دیا تھا، اہم قانونی مقدمات کو ویزا کی اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔