ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ فروشی و پتنگ بازی کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

پتنگ فروشی و پتنگ بازی کرنیوالے 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملت پارک پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی و پتنگ بازی کرنیوالے 4 ملزم گرفتار کرلیے ۔
 ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزموں  کو شاہ فیصل روڈ عمر سٹریٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزم عثمان، شعیب اور عمیر پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتے تھے۔ملزم لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتے تھے۔
ملزم احسان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے موقع سے فوری گرفتار کیا گیا۔ملزموں سےمجموعی طورپر190تیارگڈےاور12ڈورکی چرخیاں برآمد ہوئیں ۔ملزم احسان سے ڈور تیز دار آلہ، تندی کے پنے اور کلچ تار برآمد ہوئی ۔
ملزمان کیخلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کےمطابق مقدمات درج  کیے ۔