ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمت کی خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل

سرکاری ملازمت کی خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرکاری نوکری کے خواہشمند تمام امیدواروں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے،  بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے تمام جاری اور مستقل بھرتیوں کے لیے انٹرنل اور دیگر ایجنسیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ میں ان اداروں میں تمام بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اور محکمے میں پہلے سے شروع بھرتیوں کو دوبارہ ایٹا کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایٹا کے بغیر بھرتیوں کے لیے سیکریٹری سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔

تمام دفاتر کو ملازمتوں کے اشتہارات، ٹیسٹ شیڈول اور نتائج کے لیے ایٹا سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 7 روز میں تفصیلی تعمیل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔