ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داروغہ والا: چھت سے گرنے والا مزدور جاں بحق

داروغہ والا: چھت سے گرنے والا مزدور جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:داروغہ والا میں عسکری بینک کے قریب کام کے دوران ایک مزدور چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور عمارت پر پینٹ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے آ گرا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بوٹاں کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔