ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ای سی پی کا انتباہ , جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں

ایس ای سی پی کا انتباہ , جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو جعلی اور غیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، موبائل ایپس اور ویب سائٹس سے سختی سے خبردار کر دیا ہے جو لائسنس یافتہ بروکرز کے نام پر فراڈ میں ملوث ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر قانونی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ’’یقینی منافع‘‘ کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔
یہ جعلی ایپس صارفین کو متاثر کرنے کے لیے فرضی بیلنس، مصنوعی منافع اور جعلی اسٹیٹمنٹس دکھاتی ہیں، تاہم کچھ رقم نکلوانے کی اجازت دینے کے بعد اکاؤنٹس بلاک کر دیے جاتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر غیر مجاز ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی بڑے پیمانے پر تشہیر جاری ہے، جہاں فراڈیے فن فلوئنسرز، بروکرز اور معروف اداروں کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں,یہ جعل ساز “فری ٹپس”، “سرمایہ کاری کلاسز” اور “ماہرین کا مشورہ” جیسے حربے استعمال کرکے شہریوں کو ورغلاتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ غیر لائسنس یافتہ افراد اور کمپنیوں کو کبھی بھی رقم نہ دیں,سرمایہ کاری سے پہلے ہر پلیٹ فارم کی تصدیق لازمی کریں,مجاز اور رجسٹرڈ بروکرز کی فہرست ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی ویب سائٹس پر موجود ہے,نامعلوم افراد یا مشتبہ پلیٹ فارمز کو ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں,“یقینی منافع” یا “100% گارنٹیڈ ریٹرن” دینے والے پلیٹ فارمز ہمیشہ فراڈ ثابت ہوتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ غیر قانونی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز عوام کی محنت کی کمائی کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس لیے شہری احتیاط اور تصدیق کے بغیر کسی بھی سرمایہ کاری پلیٹ فارم پر بھروسہ نہ کریں۔