ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت بڑھتے ہی  لنڈا بازار میں خریداروں کا رش

سردی کی شدت بڑھتے ہی  لنڈا بازار میں خریداروں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   شیرباز :  سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی  سندھ کی تحصیل اوباڑو میں لنڈا بازار ایک بار پھر سج گیا،  جہاں شہری بڑی تعداد میں  گرم ملبوسات کی خریداری ،سستے داموں میں جوتے، جیکٹس، جرسیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔

مقامی بازاروں میں گرم کپڑوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خریداروں کے رش کے باعث رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ شہری جیکٹس، سویٹر، ٹوپیاں، موزے اور کمبل سمیت مختلف گرم ملبوسات مناسب قیمتوں پر خرید رہے ہیں۔

بازار میں دکانداروں نے خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے گرم کپڑوں کی اسٹالیں سجا رکھی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق موسم سرد ہوتے ہی خریداروں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جس سے کاروبار میں بھی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرم ملبوسات کی خریداری کا رجحان بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔