ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 ملبے تلے دب کر زخمی

لاہور: گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 ملبے تلے دب کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور میں جی ٹی روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جا ں بحق ہوگئے جبکہ چھت گرنے سے 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو  1122 کے مطابق لاہور میں چھت گرنے کا واقعہ وارا ستار سٹاپ جی ٹی روڈ پرپیش آیا، گھر کی چھت مٹی اور گارے سے بنی ہوئی تھی۔

اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سےدو افراد کو زندہ نکالا ، چھت گرنے کے اس حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

28 سالہ احمد قدیر، 30 سالہ امیر حمزہ، 23 سالہ ارسلان مظہر سانحہ میں جاں بحق ہوئے، جبکہ 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔